کراچی میں ٹک ٹاکرز کے قتل کا معاملہ، خاتون ٹک ٹاکر کیساتھ زیادتی کی کوشش کیے جانے کا انکشاف-
مقتولہ مسکان نے 2 افراد کیخلاف گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کا مقدمہ درج کروایا تھ
Tuck Tuckers murder case in Karachi, attempted rape of female Tuck Tucker revealed
The victim had lodged a case against two persons for attempting to enter the house and rape her.
کراچی( تازہ ترین۔ 03 فروری 2021ء) کراچی میں ٹک ٹاکرز کے قتل کا معاملہ، خاتون ٹک ٹاکر کیساتھ زیادتی کی کوشش کیے جانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز ساتھیوں سمیت قتل کر دیے جانے والی خاتون ٹک ٹاکر مسکان کے حوالے سے نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مقتولہ کو ایک مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی
مقتولہ مسکان نے 2 افراد کیخلاف گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ مقتولہ مسکان کا اصل نام رقیہ عرف مسکان ہے۔ مقتولہ نے گزشتہ سال اپنی ہی مدعیت میں 2 ملزمان کے خلاف زیادتی اور تشدد کا مقدمہ درج کروایا تھا، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ رحمان اور قیصر نامی مسلح ملزمان جو کہ علاقے کے بدمعاش بھی ہیں، انہوں نے مقتولہ کے گھر میں گھس کر زیادتی کی کوشش کی
زیادتی کے دوران مزاحمت کی گئی تو گھر میں موجود سہیلی سحر کو ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ مقتولہ مسکان نے ایف آئی آر میں کہا کہ ملزم نے زبردستی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی اور 6 سالہ بیٹے کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی۔ اس تمام معاملے کے حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گارڈن میں لڑکی سمیت 4 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے 2 سینئر انسپکٹر کی سربراہی میں ٹیم بنا دی گئی ہے جس نے جاں بحق افراد کی کالز کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کے شبے میں پولیس عبدالرحمان اور آصف نامی شخص کی تلاش میں قائد آباد، لانڈھی اور دیگر علاقوں میں چھاپے مار رہی ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں مشتبہ افراد منشیات فروشی میں بھی ملوث رہے اور مقتولہ سے بھی رابطے میں تھے۔ جاں بحق ہونی والی ٹک ٹاکر مسکان اور عامر آپس میں دوست تھے، جبکہ صدام اور ریحان سے بھی اس کی دوستی تھی۔
چاروں افراد ٹک ٹوکر تھے۔پانچ ماہ قبل مقتولہ مسکان کے دوست رحمان عرف شاہ جی اور عامر کا جھگڑا ہو تھا۔ رحمان عرف شاہ جی نے مقتول عامر پر پانچ ماہ قبل فائرنگ بھی کی تھی۔واقعے سے قبل مقتول صدام کے گھر سے عامر اور مسکان ٹک ٹوک وڈیو بنا کر نکلے تھے۔ مقتولہ مسکان طلاق شدہ اور ایک بیٹا ہے۔ مسکان اور رحمان لانڈھی، مقتول صدام گلشن غازی اور عامر بلدیہ نیا آباد اور ریحان رشیدا آباد کا رہاشی تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی حاصل کرلی ہے۔پولیس کے مطابق مقتول عامر نے دوست کی گاڑی لی، جس میں سب سوار تھے۔ گاڑی کو رکوا کر چاروں طرف سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں مسکان سمیت اسکے 4 دوست بھی جاں بحق ہوگئ




0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں