Daly Karachi News
-چیف جسٹس پاکستان نے پولیس افسران کی ڈگریوں کی تصدیق کا حکم دے دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے حکم دیا ہے کہ آئی جیز تمام پولیس افسران اور اہلکاران کی ڈگریوں کی تصدیق کرائیں۔
پولیس اصلاحات کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے حکم دیا کہ تمام پولیس افسران اور اہلکاران کی ڈگریوں ، اسناد کی تصدیق کرائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ دباؤ کے خاتمے کے لیے تمام تبادلوں کا اختیار آئی جی کے پاس ہونا چاہیے ۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ دہشت گردی اور عام مقدمات میں فرق کے لیے عدالتی فیصلوں کو مدنظر رکھا جائے اور متنازعہ مقدمات میں غیر ضروری گرفتاریوں سے گریز کیا جائے۔




0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں